1
Friday 4 Sep 2020 23:14

فرانسیسی مجلے میں توہین آمیر خاکوں کی اشاعت پر جہاد اسلامی کیجانب سے شدید مذمت

فرانسیسی مجلے میں توہین آمیر خاکوں کی اشاعت پر جہاد اسلامی کیجانب سے شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی مجلے میں حضرت رسول خدا (ص) کی توہین پر مبنی خاکوں کی اشاعت پر فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کی جانب سے شدید مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ فلسطینی ای مجلے قدس نیٹ کے مطابق جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی مجلہ چارلی ہیبڈو دنیا بھر کے تقریبا 2 ارب مسلمانوں کے خلاف اپنی دشمنی پر مُصر ہے جبکہ وہ اپنے مجرمانہ اور نسلی پرستی پر مبنی اقدامات کے جواز میں قلم کی آزادی کو بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ فلسطنی مزاحمتی تحریک نے اپنے بیان میں مندرجہ ذیل 7 نکات پر بھی تاکید کی:

ہم فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کی، جس میں چارلی ہیبڈو کے اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کرنے کے بجائے اسے آزادیٔ اظہار قرار دیا گیا ہے، شدید مذمت کرتے ہوئے اس بیان کو انتہائی شرمناک اور کینے پر مبنی قرار دیتے ہیں۔

چارلی ہیبڈو کے اس اقدام کا آزادیٔ اظہار کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ اسلام و مسلمانوں کے خلاف دشمنی پر مبنی ہے۔

وہ بیانات جن کے اندر دینی مقدسات اور الہی پیغمبروں کی توہین کو آزادیٔ اظہار قرار دیا جا رہا ہے، درحقیقت (اسلام) دشمن پر مبنی ہیں جبکہ انبیاء علیہم السلام کی توہین بذات خود دہشتگردی ہے۔ مزید برآن یہ کہ دین، دینی مقدسات اور پیغمبروں کی توہین انسانیت کے خلاف وہ جرم ہے جسے آزادیٔ اظہار کے بہانے سے بارہا دہرایا جا رہا ہے۔

ہم دین مبین اسلام، پیغمبر اسلام (ص) یا کسی بھی الہی پیغمبر کے خلاف کسی بھی قسم کے خاکے، خبر، تصویر یا نوٹ کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ہم دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس توہین آمیر اقدام کے مسترد کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ دشمن کی جانب سے بنائی گئی فتنوں کی دلدل میں پھنسنے پر خبردار بھی کرتے ہیں۔

ہم تمام اسلامی مبلغین اور علمائے کرام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جیسے توہین آمیز اقدامات کی مذمت پر اپنی آواز بلند کریں۔

ہم ان تمام تنظیموں سے، جو انسانی حقوق کی طرفداری اور نفرت پھیلائے جانے و دہشتگردی کی مخالفت کا دعوی کرتی ہیں، پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 884325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش