0
Tuesday 8 Sep 2020 20:16

جی بی الیکشن، پیپلزپارٹی نے دیامر ریجن کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے

جی بی الیکشن، پیپلزپارٹی نے دیامر ریجن کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی دیامر کے چاروں حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویوز ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کر لیے گئے۔ دیامر کے چاروں حلقوں سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش اور نائب صدر بشیر احمد خان سمیت 9 امیدواروں نے انٹرویو میں شرکت کی۔ پیپلزپارٹی جی بی کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش حلقہ 4 تانگیر دیامر سے امیدوار کی حثیت سے انٹرویو میں شامل ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر بشیر احمد اور پیپلز پارٹی کے پولٹیکل سیکریٹری انجینئر نوید اقبال دیامر حلقہ ایک سے انٹرویو میں شامل ہوئے۔ اسی طرح دیامر حلقہ 2 سے حاجی دلبر خان، میرا جان اور ولی ایڈووکیٹ انٹرویو میں شامل ہوئے اور دیامر حلقہ 3 سے بھی پیپلز پارٹی کے دو امیدوار غفار خان اور غلام اللہ انٹرویو میں شامل ہوئے۔ الیکشن پارلیمانی بورڈ نے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں دیامر کے چاروں حلقوں کے امیدواروں سے سیاسی صورتحال اور ان کی پوزیشن پر مختلف سوالات کئے جبکہ پارلیمانی بورڈ میں فریال تالپور، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، قمر الزمان کائرہ، نیئر بخاری، امجد حسین ایڈووکیٹ، سید مہدی شاہ، محمد موسیٰ اور جمیل احمد شامل تھے۔ اس موقعہ پر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے دیامر کے چاروں حلقوں کے حوالے سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارلیمانی بورڈ کے ممبران کو  تفصیلی بریفنگ دی۔ اگلے مرحلے میں پیپلز پارٹی ہنزہ اور نگر کے امیدواروں سے انٹرویوز لئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 884866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش