0
Friday 18 Sep 2020 20:31

لاہور کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعتوں کی ریلیاں، فرانس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

لاہور کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعتوں کی ریلیاں، فرانس کے بائیکاٹ کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے ناموس رسالت (ص) اور تحفظ ناموس صحابہؓ و اہل بیتؑ ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیاں تاج باغ، مغلپورہ اور کاہنہ میں نکالی گئیں۔ شرکاء کی جانب سے گستاخ صحابہ کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر تحفظ ناموس رسالت (ص) اور ناموس صحابہؓ ریلیاں نکالی گئیں۔ پاکستان سنی تحریک کی جانب سے ناموس رسالت(ص) اور ناموس صحابہؓ و اہلبیتؑ ریلی نکالی گئی۔ ریلی مغل پورہ سے شروع ہوکر شالامار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت مولانا محمد علی کریمی نے کی۔ ریلی کے شرکائے نے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔

ریلی سے خطاب میں سنی تحریک کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ صحابہ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ادھر کاہنہ میں بھی مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں گستاخ صحابہ کو سزا دینے اور فرانسیسی حکومت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مذہبی رہنماوں کا کہنا تھا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اعلان پر پاکسانی حکومت نے ابھی تک کوئی موقف نہیں دیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر فرانس کیساتھ سفارتی بائیکاٹ کرے۔ 
خبر کا کوڈ : 887027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش