0
Saturday 19 Sep 2020 10:45

امریکا محمود عباس کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے، ڈیوڈ فرائڈ مین

امریکا محمود عباس کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے، ڈیوڈ فرائڈ مین
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ فرائڈ مین کا کہنا ہے کہ امریکا فلسطینی صدر محمود عباس کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔ اسرائیل میں امریکی سفیرڈیوڈ فرائڈمین کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے محمود عباس کی جگہ سابق الفتح کے رہنما محمد دہلان کو فلسطین کا صدر بنایا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل ڈیوڈ فرائیڈ مین نے کہا تھا کہ فلسطینی قیادت کو کسی خفیہ منصوبے کے تحت ہٹانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کے حریف فتح پارٹی کے برطرف رہنما محمد دہلان یو اے ای میں رہائش پذیر ہیں۔ محمد دہلان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے مشیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تعلقات قائم کرنے کے اعلان کی مختلف فلسطینی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ اس ضمن میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ٹیلی فون پر بات کی جس میں انہوں نے واضح لفظوں میں اعلان کیا کہ فلسطینی عوام، غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا پل نہیں بنیں گے۔ پی ایل او کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری صائب عریقات نے بھی اعلان کیا ہے کہ جو کچھ وائٹ ہاؤس میں ہوا ہے وہ عرب نیشنل سکیورٹی کو درہم برہم کرنے کے مترادف ہے اور جب تک بیت المقدس کو دارالحکومت قرار دیتے ہوئے خودمختار فلسطینی مملکت قائم نہیں ہو جاتی اس وقت تک علاقے میں امن و استحکام پیدا نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 887105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش