1
Saturday 19 Sep 2020 13:31

خلیج فارس میں امریکہ کی ناک رگڑ کر رکھ دینگے، جنرل علی فدوی

خلیج فارس میں امریکہ کی ناک رگڑ کر رکھ دینگے، جنرل علی فدوی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی انقلابی گارڈز سپاہِ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے جمعے کی شب صوبہ البرز کے سپاہِ پاسداران مرکز میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہادت کو الہی مجاہدین کے لئے انتہائی خوبصورت حادثہ قرار دیا اور کہا کہ حادثات سے بھری اس دنیا میں ہم ہر لمحے حق و باطل کی جنگ کا مشاہدہ کرتے ہیں جبکہ اس حوالے سے اعلی ترین اُجرت جو خدا سے طلب کی جا سکتی ہے "عاقبت بخیر ہونا" ہے۔ جنرل علی فدوی نے انقلاب اسلامی ایران اور اس کے ساتھ امریکہ کی مستقل دشمنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران کے اسلامی انقلاب کو 41 سال اور 7 ماہ ہو رہے ہیں جبکہ وہ (امریکی) 24 گھنٹوں کے لئے بھی  سامنے سے ہم پر حملہ آور ہونے کی ہمت نہیں کر پائے۔ سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو لشکر باہم برسرپیکار رہے ہیں؛ حق و باطل، الہی و شیطانی لشکر، چنانچہ ہماری توجہ ہر وقت اس جانب ہونا چاہئے کہ ہم الہی لشکر میں ہیں یا شیطانی لشکر میں!

جنرل علی فدوی نے یمن پر مسلط کردہ سعودی-امریکی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے جو اس وقت مکمل طور پر محاصرے میں ہے اور وہاں آنا جانا تقریبا ناممکن ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود یمنیوں کی جانب سے ہر آنے والے دن میں ایک نئے کارنامے سے پردہ اٹھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ یمن کے خلاف پوری دنیا متحد ہو چکی ہے تاہم وہ ایک غرب ترین ملک پر بھی غالب نہیں آ سکی اور یہی الہی وعدے کے پورے ہونے کی نشانی ہے۔ جنرل علی فدوی نے خلیج فارس میں سپاہ پاسداران کے ہاتھوں گرفتار کئے جانے والے امریکی فوجیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کی ذلّت کا آغاز سال 1987ء میں ہی ہو گیا تھا جب رہبر کبیر انقلاب امام خمینیؒ نے یہ کہہ دیا تھا کہ ہم خلیج فارس میں امریکہ کی ناک رگڑ کر رکھ دیں گے جبکہ ان تمام سالوں کے دوران امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق، اسلامی مجاہدین کی حکمت عملی بھی یہی رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 887155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش