0
Thursday 24 Sep 2020 12:25

گلگت، 25 اساتذہ میں کرونا کی تشخیص کے بعد 7 سکول بند

گلگت، 25 اساتذہ میں کرونا کی تشخیص کے بعد 7 سکول بند
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں 25 اساتذہ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد 7 سکولوں کو بند کر دیا گیا۔ محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق گلگت کے 14 سکولوں کے پچیس اساتذہ کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے بعد محکمہ صحت اور مقامی انتطامیہ کی ہدایت کے مطابق ایسے سکول جہاں دو سے زائد اساتذہ کرونا کا شکار ہوئے ہوں انہیں تیس ستمبر تک بند کریا گیا ہے۔ جن سکولوں کو بند کیا گیا ہے ان میں بوائز ہائی سکول نمبر ایک، گرلز اینڈ بوائز ہائر سکینڈری سکولز کشروٹ، بوائز ہائر سکینڈری سکول جوٹیال، بوائز ہائر سکینڈری سکول رحیم آباد، گرلز ہائی سکول دنیور اور گرلز ہائی سکول اوشکھنداس شامل ہیں۔ اس سے پہلے سکردو میں چار جبکہ ہنزہ میں تین سرکاری تعلیمی اداروں کو بند کیا جا چکا ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا میں مبتلا ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی تعداد 80 سے تجاوز کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 888112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش