0
Saturday 26 Sep 2020 00:04

کرپشن اتنی بڑھ گئی کہ جانوروں کا کھانا چوری ہورہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

کرپشن اتنی بڑھ گئی کہ جانوروں کا کھانا چوری ہورہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کرپشن اس حد تک آگئی ہے کہ جانوروں کے کھانے کو بھی چوری کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت اور ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ جس میں چئیرمین وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے بتایا کہ کاون ہاتھی کو کمبوڈیا بھیجنے کی تیاری مکمل ہو رہی ہے۔ ریچھ رکھنے کی ذمہ داری کسی صوبے نے نہیں لی۔ کاون کو کمبوڈیا بھیجنے کی تیاری مکمل ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حضور پاک (ص) کے فرمان اور احادیث ہی سوچنے کا انداز تبدیل کر سکتی ہیں۔ عدالت نے چئیرمین وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ ڈاکٹر انیس الرحمان کو ہدایت کی کہ آپ کے پاس ماہرین ہیں، جو بھی جانوروں کے لیے بہتر ہو آپ نے وہ کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ سب کچھ پاکستان کے بہتر امیج کی نشاندہی کر رہا ہے۔ اگر انسانی ہمدردی کا پہلو زندہ ہوتا تو دنیا میں دہشت گردی نہ ہوتی، ریچھ برف کے عادی ہیں ہم نے لا کر ان کو گرمی میں ڈال دیا۔ ایک چیز میں نے فیصلے میں نہیں لکھی کہ ہاتھی کے نام پر کیا کیا چیزیں آرہی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 888447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش