0
Tuesday 29 Sep 2020 16:46

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 26 واں یوم تاسیس 6 اکتوبر کو منایا جائے گا

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 26 واں یوم تاسیس 6 اکتوبر کو منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 26 واں یوم تاسیس 6 اکتوبر کو پورے ملک میں جوش و جذبے سے منایا جائیگا۔ پورے ملک میں تنظیمات، یونیورسٹیز، کالجز، مرکزی، صوبائی، ضلعی و تحصیلی سطح پر تقریبات منعقد کرینگی۔ مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں ہو گی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کرینگے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پچھلے 26 سال سے طلباء کے حقوق اور فروغ تعلیم کیلئے سرگرم عمل ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ہر سال 6 اکتوبر کو یوم تاسیس بھرپور جوش جذبے کیساتھ مناتی ہے۔ 26 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے حوالے سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی عہدیدران کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف، سیکرٹری جنرل فرحان عزیز، مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عثمان چودھری اور ضلعی صدر میر احسن منیر و دیگر طلبہ رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم تاسیس کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ لاہور میں منعقد ہونیوالی مرکزی تقریب میں مختلف طلبہ تنظیموں کے قائدین، مذہبی، سیاسی، سماجی رہنما اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ لاہور زون کے طلبہ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان یوسف نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محض ایک طلبہ تنظیم ہی نہیں بلکہ بہت بڑی نظریاتی قوت اور طلبہ کی کردار سازی کا ایک مضبوط، مستحکم اور مستقل ادارہ بھی ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے اپنے قیام سے لے کر اب تک تعلیمی اداروں میں طلبہ کے حقوق، فروغ تعلیم اور قیام امن کیلئے جدوجہد کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 888464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش