0
Wednesday 30 Sep 2020 20:05

مقبوضہ کشمیر میں 975 نئے کورونا کیسز، مجموعی تعداد 75070

مقبوضہ کشمیر میں 975 نئے کورونا کیسز، مجموعی تعداد 75070
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 975 کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ ان میں 42 غیر ریاستی مسافر بھی شامل تھے۔ اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 75070 تک پہنچ گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آج وادی کشمیر میں 407 جبکہ جموں صوبہ میں 568 کیس سامنے آئے۔ ضلع جموں میں سب سے زیادہ 353 کیس سامنے آئے۔ ضلع سطح کے اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر ضلع میں 173، بڈگام 48، بارہمولہ 53، پلوامہ 33، اننت ناگ 16، بانڈی پورہ 15، کپوارہ 38، گاندربل 23، کولگام 6 اور شوپیان 2 کیس ظاہر ہوئے۔ جموں ضلع میں 353، راجوری میں 27، اُدھمپور میں 41، کٹھوعہ میں 12، ڈوڈہ میں 18، سانبہ میں 24، پونچھ میں 27، رام بن میں 12، ریاسی میں 19 اور کشتواڑ میں 35 کیس سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 889409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش