0
Sunday 4 Oct 2020 17:11

یزید زندہ باد کا نعرہ لگانے والے مفتیوں نے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

یزید زندہ باد کا نعرہ لگانے والے مفتیوں نے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسین (ع) و شہدائے کربلا کی آمد کے موقع پر ضلع جیکب آباد میں امام بارگاہ امام علی رضا علیہ السلام آباد سے ڈی سی چوک جیکب آباد تک 14 کلومیٹر کا طویل پیدل مارچ کیا گیا۔ اس موقع پر علمائے کرام سمیت خواتین اور معصوم بچوں کی ایک بڑی تعداد پیدل مارچ میں شریک ہوئی۔ ڈی سی چوک جیکب آباد پہنچنے پر عزاداروں کے بڑے اجتماع سے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ برکت علی مطہری، سید ریاض علی شاہ و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ اور سنی مسلمان حسینی ہیں اور شہدائے کربلا کے کے ساتھ بے پناہ عشق اور محبت کرتے ہیں، یہی سبب ہے کہ لبیک یا حسین (ع) مارچ میں شیعہ سنی دیوبندی بریلوی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یزید زندہ باد کا نعرہ لگانے والے یزیدی مفتیوں نے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے، ان کے خلاف توہین رسالت اور توہین اہل بیت کی ایف آٸی آر درج کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کے علمبردار ہیں اور شیعہ سنی متحد ہوکر یزیدیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ ہم ان حسینیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو چودہ کلومیٹر کا طویل سفر پیدل طے کرکے آٸے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اور سعودی کے ڈالر اور ریال کے بل بوتے پر یزیدی مفتی چند ہزار یا لاکھ افراد کو جمع کر سکتے ہیں تو پاکستان کے کروڑوں شیعہ اور سنی مسلمان عشق اہلبیت میں نکلیں گے، پاکستان کے عوام امام حسین عالی مقام علیہ السلام کے دشمن اور قاتل یزید ملعون کی تعریف کبھی برداشت نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 890103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش