1
Monday 5 Oct 2020 23:58

نیتن یاہو کی وجہ سے اسرائیل میں خانہ جنگی چھڑنے والی ہے، لیبرمین

نیتن یاہو کی وجہ سے اسرائیل میں خانہ جنگی چھڑنے والی ہے، لیبرمین
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر جنگ ایویگڈور لیبرمین (Avigdor Lieberman) نے ایک صیہونی اخبار "یدیعوت احارانوت" (Yedioth Ahronoth) کو انٹرویو دیتے ہوئے غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق صیہونی سیاسی جماعت "اسرائیل، ہمارا گھر" (Yisrael Beiteinu-Israel Our Home) کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو اپنے ذاتی سیاسی و اقتصادی مفاد کی خاطر سرگرم ہے اور اس کے علاوہ کسی اور چیز کو اہمیت نہیں دیتا۔

غاصب صیہونی سیاستدان ایویگڈور لیبرمین نے اپنے انٹرویو میں نیتن یاہو کو ایک ایسی شخصیت قرار دیا جو اپنے مخالفین کو (مقبوضہ) فلسطین میں ساکن یہودیوں کا دشمن قرار دیتا ہے اور اپنے طاقت میں باقی رہنے کے لئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کرتا ہے۔ لیبرمین نے عبری اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی کہ بنجمن نیتن یاہو بےروزگاری، کرپشن، صحت کی خراب صورتحال اور اس کے خلاف عدالتی تحقیقات کے بارے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ لیبرمین نے کہا کہ بنجمن نیتن یاہو کی کرپشن اور اپنے محاکمے سے مسلسل فرار کے باعث اسرائیل کے اندر خانہ جنگی چھڑنا کوئی بعید نہیں۔

واضح رہے کہ لیبرمین کی جانب سے بنجمن نیتن یاہو کو پہلی مرتبہ شدید کا نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ سال 2018ء میں غزہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر احتجاج کرتے ہوئے وزارت جنگ سے استعفی دینے والے لیبرمین کی جانب سے قبل ازیں بھی بنجمن نیتن یاہو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ سفید-نیلی سیاسی جماعت سے اپنا اتحاد ختم کر کے دوبارہ انتخابات کروانا چاہتا ہے تاکہ اس بہانے اسے زیادہ حکومت کرنے کا موقع مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 890333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش