0
Tuesday 6 Oct 2020 16:28

انتظامی اختیارات کی تقسیم سے سندھ کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، فیصل سبزواری

انتظامی اختیارات کی تقسیم سے سندھ کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، فیصل سبزواری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ سندھ کا 90 فیصد بجٹ اندرون سندھ پر لگایا جاتا ہے، کراچی کی ٹیکس کلیکشن 100 فیصد ہے، وزیراعلیٰ کہتے ہیں زراعت پر انہوں نے زیادہ پیسہ لگایا، زیادہ پیسہ لگانے کے باوجود سندھ میں زراعت سے 58 کروڑ جمع ہوا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامی اختیارات کی تقسیم سے صوبے کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، آج لاڑکانہ کا نوجوان بھی اپنا کام کرانے کراچی آتا ہے، کراچی کے ڈومیسائل والے کو سرکاری نوکری نہیں ملتی۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی کے مسائل ایگزیکٹو اتھارٹی کے ذریعے ہی حل ہوں گے، آئین پاکستان میں رہتے ہوئے انتظامی صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں، آئین کے تحت مطالبہ کرنا کوئی غلط بات ہے۔
خبر کا کوڈ : 890486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش