0
Friday 9 Oct 2020 11:54

ہمارے بیٹے کو بلاوجہ امشی پورہ فرضی انکاؤنٹر کیساتھ جوڑا جارہا ہے، والدین

ہمارے بیٹے کو بلاوجہ امشی پورہ فرضی انکاؤنٹر کیساتھ جوڑا جارہا ہے، والدین
اسلام ٹائمز۔ امشی پورہ شوپیان فرضی تصادم میں ملزم قرار دئیے گئے سوگن شوپیان کے ایک نوجوان تابش نذیر کے والد نے سوموار کو الزام لگایا کہ راجوری کے تین نوجوان مزدروں کی ہلاکت میں مبینہ طور پر ملوث اصل ملزمان کو بچانے کے لئے میرے بیٹے کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ پریس کالونی سرینگر میں دیگر رشتہ دار مرد و زن کے ہمراہ احتجاج میں شامل نذیر احمد ملک نے دعویٰ کیا کہ اُس کے بیٹے تابش نذیر کا امشی پورہ جھڑپ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 اگست کو اُس کے بیٹے کی فوج نے گرفتاری عمل میں لائی اور پھر اس کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔ نذیر احمد ملک کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بے قصور ہے اور اُس کا امشی پورہ مبینہ فرضی تصادم سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کے ایک افسر نے اُن (نذیر ملک) سے ایک کورے کاغذ پر یہ کہہ کر دستخط لیا کہ اگر اُس نے ایسا نہیں کیا، تو اُس کے بیٹے کو عسکری پسند قرار دیا جائے گا۔ نذیر ملک اور دیگر احتجاجی افراد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ تابش کو بلاوجہ امشی پورہ جھڑپ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے تاکہ اصل ملزمان کو بچایا جاسکے۔ تابش کی ماں نے اس موقعہ پر کہا کہ اُس کا بیٹا بے گناہ اور بے قصور ہے اور اُس کو بلاوجہ ملزم بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تابش مزدوری کرتا ہے اور اُس کا فرضی جھڑپ سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ احتجاج میں شامل تابش کے والدین اور دیگررشتہ داروں نے لیفٹنٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایک منصوبے کے تحت اُن کے بیٹے کو ملزم بنایا گیا ہے جبکہ وہ بے قصور ہے۔
خبر کا کوڈ : 891026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش