0
Saturday 10 Oct 2020 17:37

پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکار

پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکار
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ہیں، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا، تاہم اجلاس میں بیشتر ارکان سندھ اسمبلی غیر حاضر رہے۔ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 30 ارکان ہیں، تاہم فردوس شمیم نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں 15 ارکان بھی شریک نہیں ہوئے، جس کی وجہ پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں عہدوں کے حصول پر اختلافات اور گروپنگ ہے۔
خبر کا کوڈ : 891291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش