0
Sunday 11 Oct 2020 12:29

ملتان، اربعین واک کے انعقاد پر مختلف تھانوں میں پولیس کیجانب سے رپورٹ کا اندراج، علماء کی شدید مذمت 

ملتان، اربعین واک کے انعقاد پر مختلف تھانوں میں پولیس کیجانب سے رپورٹ کا اندراج، علماء کی شدید مذمت 
اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مختلف علاقوں سے اربعین واک کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کی مقامی انتظامیہ نے اجازت نہیں دی تھی، جس کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں میں واک کے آرگنائزرز کے خلاف ابتدائی رپورٹ کا اندراج کر لیا ہے، جس کے بعد ایف آئی آر کاٹی جائے گی، ایف آئی آر میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں، آئی ایس او کے رہنماء، علمائے کرام، مختلف انجمنوں کے سربراہ، ماتمی سالار، بانیان مجالس اور لائسنسدار سمیت ایک سو کے قریب افراد شامل ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے اندراج پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، انتظامیہ حالات کو خراب نہ کرے، روز اربعین لوگوں کا گھروں سے نکل کر مرکزی جلوس میں شامل ہونا کوئی جرم نہیں، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، صرف ملتان نہیں پورے ملک میں اربعین واک کی گئی ہے، جو کسی کے خلاف نہیں تھی، ہماری واک پرامن تھی، کسی کے خلاف نعرے بازی نہیں کی، کسی کی تکفیر نہیں کی گئی، انتظامیہ فی الفور اس حوالے سے اپنی رپورٹ واپس لے۔
خبر کا کوڈ : 891434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش