0
Thursday 15 Oct 2020 00:25

جلسے کریں یا دھرنے دیں این آر او نہیں دیا جائیگا، عمران خان

جلسے کریں یا دھرنے دیں این آر او نہیں دیا جائیگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ نے ملاقات کی، اس ملاقات میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی بحالی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع ے پر اسلامی تاریخ پر مبنی فیچر فلمز اور ڈرامے مقامی سطح پر بنانے پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نوجوانوں کی مثبت اور تعمیری سرگرمیاں بڑھانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، رواں ہفتے ٹائیگر فورس کے کنونشن میں نوجوانواں سے خطاب کریں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ سے ملاقات کے دوران ملاقات میں سیاسی معاملات اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے پہلے دن ہی کہا تھا کہ لوٹ مار کرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے، کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی۔ یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں انہیں این آر او نہیں دیا جائے گا۔

بعد ازاں حکومتی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خود ہی عوام کے سامنے بےنقاب ہوں گی۔ عوام کو معلوم ہے کہ ساری جماعتیں اپنے مفادات کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔ ہم نے اپنی پوری توجہ مہنگائی میں کمی اور معیشت کی بہتری پر مرکوز کر دی ہے، جلد صورتحال بہتر ہوگی۔ مہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، گندم اور چینی کی درآمد سے صورت حال بہتر ہوگی۔ مقامی سطح پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ہم نے مخلصانہ پیشکش کی، لیکن اپوزیشن کی جانب سے دھاندلی کے ثبوت ہی پیش نہیں کئے گئے، اجلاس میں حکومتی ترجمانوں کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب پر ڈھائی ارب روپے خرچ کیے، قانون کے تحت یہ پیسہ خرچ نہیں ہوسکتا تھا، معاملہ نیب کو بھجوا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے پنجاب حکومت کا خزانہ ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔
خبر کا کوڈ : 892094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش