0
Thursday 15 Oct 2020 08:30

اپوزیشن کے جلسے میں دہشتگردی کا خدشہ ہے، سکیورٹی ادارے کا انتباہ

اپوزیشن کے جلسے میں دہشتگردی کا خدشہ ہے، سکیورٹی ادارے کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے گوجرانوالہ جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں لیکن دوسری جانب ملک کے سکیورٹی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ گوجرانوالہ میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے میں دہشتگردی کا خدشہ ہے۔ ذرائع  کے مطابق سپیشل برانچ نے مسلم لیگ نون کے رہنماء خواجہ عمران نذیر کو مراسلہ بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کے اجتماعات میں دہشتگرد سیاسی قائدین کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور ماضی میں بھی مال روڈ پر دہشتگردی کا ایسا واقعہ پیش آچکا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مال روڈ پر جلسے جلوسوں سے کاروبار بھی متاثر ہوتے ہیں اور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔ خط کے مطابق کورونا وبا بھی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور اس سے اموات بھی ہو رہی ہیں، اجتماعات سے کورونا بھی پھیل سکتا ہے۔ پولیس سکیورٹی برانچ کے خط میں کہا گیا ہے کہ لیگی کارکنوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا سکیورٹی رسک ہے، تمام قائدین ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے، لہذا آپ اپنی قیادت کو موجودہ تھریٹ سے آگاہ کریں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں کارکنوں کے اجتماعات منسوخ کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 892122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش