0
Sunday 25 Oct 2020 14:04

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ شروع ہوگیا

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ شروع ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا تیسرا جلسہ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسہ گاہ سمیت شہر بھر میں انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےقائدین جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں، مقررین نے خطاب شروع کردئیے ہیں۔ جلسے سے خطاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ کوئٹہ میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں، سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جبکہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بھی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم اپنا پہلا جلسہ گوجرانوالہ جبکہ دوسرا جلسہ کراچی میں کر چکی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 893944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش