0
Monday 26 Oct 2020 11:34

الیکشن سے پہلے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے، شیخ میرزا علی

الیکشن سے پہلے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے، شیخ میرزا علی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سینیئر رہنماء شیخ میرزا علی نے کہا ہے کہ جی بی کو الیکشن سے پہلے صوبہ بنایا جائے، ہم نے 1994ء میں جی بی کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا، جس کی اب تمام جماعتیں حمایت کر رہی ہیں۔ حلقہ ایک گلگت نومل میں مرکزی کیمپیئن آفس کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حق ملکیت کا نعرہ لگا کر اپنے مفاد کیلئے سیاست کر رہی ہے۔ وزیراعظم یکم نومبر کو گلگت بلتستان آرہے ہیں، ہمیں امید ہیں کہ وہ اپنے دورے کے دوران جی بی کو صوبہ بنا کر اس خطے کو بڑا تحفہ دینگے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر دیدار علی نے کہا کہ سی پیک جی بی کے دامن سے گزر رہا ہے، جس میں جی بی کے عوام کو بھی حصہ ملنا چاہیئے، ملک دشمن عناصر اس ملک کی سالمیت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ تقریب سے سید نظام الدین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 894062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش