0
Thursday 29 Oct 2020 23:01

سکردو سے گلگت آتے ہوئے بلاول بھٹو راستے میں گھنٹوں پھنسے رہے

سکردو سے گلگت آتے ہوئے بلاول بھٹو راستے میں گھنٹوں پھنسے رہے
اسلام ٹائمز۔ چیئرمی پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بلتستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد گلگت پہنچ گئے۔ سکردو سے گلگت آتے ہوئے بلاول بھٹو کی گاڑی روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے گھنٹوں پھنسی رہی۔ چیئرمین پی پی ہفتہ کے روز سکردو سے روندو پہنچے تھے جہاں انہوں نے عوامی جلسہ سے خطاب کیا اور اس کے بعد گلگت روانہ ہو گئے۔ گلگت سکردو روڈ کی دشوار گھاٹی چھماچھو اور تنگس کے مقامات پر بلاول بھٹو کی گاڑی پھنسی رہی، ژھماچھو کے مقام پر گلگت سکردو روڈ کی تنگ گھاٹی پر ایک ساتھ دو طرفہ ٹریفک پھنسنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ، صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ و دیگر پی پی رہنما رات کی تاریکی اور یخ بستہ ہوائوں کے بائوجود راستہ صاف کراتے رہے۔ ادھر گلگت سکردو روڈ پر تنگس کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھی بلاول بھٹو کی گاڑی رکی رہی۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شپ چیئرمین پیپلزپارٹی گلگت پہنچ گئے۔ راستے میں کارکنان کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ سسی حراموش اور چھوکھٹ کے مقامات پر جیالوں نے پارٹی چیئرمین کو خوش آمدید کہا۔ حراموش میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جن راستوں پر عام آدمی سفر کرتا ہے، میں نے بھی انہی راستوں پر سفر کیا۔ زمینی سفر کو اختیار کرنے کا مقصد گلگت بلتستان کے عام عادمی کے مسائل کو محسوس کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش