0
Sunday 1 Nov 2020 17:33

حکومت گلگت بلتستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کرے، ذیشان شمسی

حکومت گلگت بلتستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کرے، ذیشان شمسی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید ذیشان حیدر شمسی نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر کہا یکم نومبر سرزمین گلگت بلتستان کی ڈوگروں سے آزادی کہ موقع پر ان تمام قومی ہیروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کو تکمیل تک پہنچایا اور الحاقِ پاکستان کر کے وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستِ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ گلگت بلتستان کے محب وطن باسیوں کے احساس محرومی کو ختم کرکے قومی دائرے میں شامل کیا جائے۔

مرکزی صدر جے ایس او نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور گلگت بلتستان کو آئنی حیثیت دی جائے تاکہ وہاں کے عوام میں 73 سالوں سے موجود احساسِ محرومی دور ہو سکے، کیونکہ گلگت بلتستان عالمی سطح پر سیاحت اور تجارت کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے جس وجہ سے اس کے جلد آئینی صوبہ کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند کریم کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ مملکت پاکستان کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطاء فرمائے اور وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائے۔
خبر کا کوڈ : 895347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش