0
Tuesday 3 Nov 2020 19:11

پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ، لیگی رہنما ذمہ داری لینے سے کترانے لگے

پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ، لیگی رہنما ذمہ داری لینے سے کترانے لگے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لاہور میں جلسے کی تیاریوں کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم کوئی لیگی رہنما جلسے کی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو جلسہ کے انتظامات کی ذمہ داریاں دیتے ہوئے کنونیئر بنایا گیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق نے بطور کنونیئر جلسہ کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ بطور ممبر ضرور کام کریں گے لیکن کنونیئر کی ذمہ داری ادا نہیں کر سکیں گے، جبکہ اس سے قبل جلسہ کا کنونیئر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کو بنایا گیا تھا، جنہوں نے ایک دن بعد اپنے بڑے بھائی خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر جلسہ کے کنونیئر کی حیثیت سے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اس ذمہ داری کی پیشکش گئی تھی جسے انہوں نے بھی قبول نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 895700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش