1
Tuesday 10 Nov 2020 23:58

صیہونی ڈاکٹروں کی غفلت و بے حسی کے باعث اسرائیلی جیل میں ایک اور فلسطینی قیدی شہید

صیہونی ڈاکٹروں کی غفلت و بے حسی کے باعث اسرائیلی جیل میں ایک اور فلسطینی قیدی شہید
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی سماجی تنظیم "نادی الاسیر" نے کرونا وائرس کے باعث اسرائیلی جیل کے اندر ایک فلسطینی شہری کی شہادت کی خبر دی ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق "کمال ابو وعر" پہلے سے کینسر کا مریض تھا اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل صیہونی جیل میں قید کیا گیا تھا جبکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد اس جیسے مریض اور دوسرے ضعیف العمر قیدیوں کی رہائی سے متعلق بارہا تقاضوں پر اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔ سال 2003ء سے اسرائیلی جیلوں میں قید؛ 6 بار عمر قید و 50 سال قید کی سزا پانے والے اس فلسطینی قیدی کی صیہونی جیل "جلبوع" میں ہونے والی شہادت کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی ڈاکٹروں کی غفلت کا نتیجہ بننے والی ابو وعر کی شہادت؛ قابض دشمن کے فاشزم کی زندہ علامت ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی ابوعر کی شہادت صیہونی ڈاکٹروں کی غفلت اور صیہونی رژیم کے وحشی پن کی علامت ہے۔ حازم قاسم نے کہا کہ ابو وعر کی شہادت کے بعد اب حماس کے شہداء کی تعداد 226 ہو گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم قیدیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ایک منظم سلسلے سے دوچار ہیں۔ فلسطینی ادارے "مرکز برائے امورِ اسراء و آزاد شدگان" کی جانب سے ملنے والی اطلاع کے مطابق صیہونی رژیم نے جیل "جلبوع" کے تمام شعبوں کو بند کر کے انہیں ریڈ زون قرار دے دیا ہے۔ اس ادارے نے قیدیوں کے درمیان کرونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ صیہونی جیلوں میں قید 90 فلسطینی شہری تاحال کرونا وائرس کا شکار بن چکے ہیں جبکہ صیہونی رژیم کے ڈاکٹروں کی بے حسی اور ان جیلوں کے اندر احتیاطی تدابیر کا کافی نہ ہونا قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 897073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش