0
Sunday 15 Nov 2020 17:35

لاہور، ہفتہ رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں کل ریلی نکالی جائے گی

لاہور، ہفتہ رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں کل ریلی نکالی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کا ’’ہفتہ رحمت للعالمین‘‘ ضلعی انتظامیہ لاہور نے انتظامی اقدامات شروع کر دیئے۔ ٹاؤن ہال سے ریلی نکالی جائے گی۔ ہفتہ بھر کے میلاد ایونٹس کی تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے تمام محکموں سمیت ڈی سی آفس لاہور کی تمام برانچز کے افسران و ملازمین کل ٹاؤن ہال میں اکٹھے ہوں گے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ریلی کل صبح 10 بجکر 45 منٹ پر نکالی جائے گی۔ ریلی میں ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ ریلی میں شریک شرکاء نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان مبارک میں درود سلام کا نذرانہ پیش کریں گے۔ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عملی نمونہ بن کر پوری دنیا کی رہنمائی کی۔
خبر کا کوڈ : 897974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش