0
Tuesday 24 Nov 2020 21:15

گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب ممبران کی حلف برداری بدھ کے روز ہوگی

گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب ممبران کی حلف برداری بدھ کے روز ہوگی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب ممبران بدھ کے روز حلف اٹھائیں گے۔ اسمبلی ترجمان کے مطابق حلف کے بعد نومنتخب ممبران اسمبلی شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرینگے۔ اس سے پہلے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے جی بی کے چوبیس حلقوں کے نومنتخب ممبران کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ساتھ ہی ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں پر منتخب ممبران کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس طرح عام انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو اب واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ براہ راست انتخابات کے ذریعے تحریک انصاف کو 16 سیٹیں حاصل ہوئیں۔

یاد رہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے 10 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، بعد میں 6 آزاد امیدواروں نے بھی پی ٹی آئی مین شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ منگل کے روز ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا بھی اعلان کیا گیا، جس کے مطابق تحریک انصاف کو 2 ٹیکنوکریٹ اور 4 خواتین کی نشست حاصل ہوئی۔ پیپپلزپارٹی کا ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص سیٹوں پر ایک ایک ممبر کا انتخاب ہوسکا۔ نون لیگ کو صرف خواتین کی ٰایک سیٹ ہی مل سکی۔ اس طرح 33 ممبران پر مشتمل گلگت بلتستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد 22 ہوگئی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی پانچ، نون لیگ کے تین ممبران موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش