0
Monday 30 Nov 2020 22:21

جی بی کونسل کے ذریعے تقسیم ہونی والی سکیموں کی ادائیگیاں روک دی گئیں

جی بی کونسل کے ذریعے تقسیم ہونی والی سکیموں کی ادائیگیاں روک دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کونسل کے ممبران کے ذریعے تقسیم ہونے والی ترقیاتی سکیموں کی 67 فیصد ادائیگیاں روک دیں۔ ذرائع کے مطابق کونسل ممبران کو ملنے والی ترقیاتی سکیموں کیلئے صرف 33 فیصد ادائیگیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے جی بی میں اہم نوعیت کی درجنوں ترقیاتی سکمیں ادھوری رہ گئی ہیں۔ جی بی کونسل کے ممبران کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہماری اے ڈی پیز بھی روک دی ہیں، ہم دو سال سے کونسل کی سکمیوں کی ادائیگیوں کیلئے لڑ رہے ہیں مگر ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کونسل کے ممبران کو سالانہ 3 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیم ملتی تھی، نون لیگ کی حکومت کے آخری ایام میں ترقیاتی سکیموں کی مد میں رقم بڑھا کر 5 کروڑ کر دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 900891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش