0
Tuesday 1 Dec 2020 21:05

حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات ختم اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے، ثروت اعجاز قادری

حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات ختم اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ غریبوں کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنا عبادت ہے، غریبوں کو معاشی طور پر مستحکم کرکے ہی ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا جا سکتا ہے، مہنگائی وبے روزگاری معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں، حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی تاجر ایسوسی ایشن کے چیئرمین و سندھ تاجر اتحاد کے وائس چیئر مین محمد کاشف صابرانی کی رہائشگاہ صابرانی ہاؤس پر محفل میلاد مصطفیٰ و گیارہویں شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے، مغرب آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اسلام دشمنی پر اُتر آیا ہے، اسلاموفوبیا کا شکار دراصل جنونی ہیں، جو ہر طریقے سے اسلام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکمران اخلاص کے ساتھ عوام کی خدمت کو شعار بنا لیں، تو غربت ختم ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج معاشی و اقتصادی پریشانیوں کا سامنا ہے، جس کا سب سے بڑا سبب بدعنوانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدل، تعلیم اور امن و امان کا فیضان چاہتے ہیں، غربت کوئی ایک سیاسی جماعت ختم نہیں کر سکتی، اس کیلئے حکومت اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کو یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کا دہشتگرد ملک بن چکا ہے، جس کے ہاتھوں سے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر مسلمانوں کا قتل ہو رہا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں، اقوام متحدہ اور عالمی قوتیں بھارتی دہشتگردی انسانیت سوز مظالم کے خلاف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، جس کی ہر سطح اور فورم پر مذمت کیساتھ آواز بلند کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 901078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش