0
Saturday 5 Dec 2020 14:35

سانحہ ماڈل ٹاون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف کیس ہائیکورٹ میں مقرر

سانحہ ماڈل ٹاون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف کیس ہائیکورٹ میں مقرر
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کی ہلاکت بارے دوسری جے آئی ٹی بنانے کا معاملہ، ہائیکورٹ میں دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں 7 ججز پر مشتمل لارجر بنچ 7 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاون مقدمے میں ملوث پولیس انسپکٹر رضوان قادر، ہیڈ کانسٹیبل خرم رفیق نے دوسری جی آئی ٹی بنانے کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی درخواست کی سماعت کیلئے تشکیل دئیے گئے سات رکنی لارجر بنچ کی سربراہی چیف جسٹس ہائیکورٹ  محمد قاسم خان کریں گے جبکہ اس لارجر بنچ میں سینیئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس اسجد جاوید گھرال  اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں۔
 
ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے دوسری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے جبکہ سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست میں وزیراعلی عثمان بزدار بھی عدالت پیش ہو چکے ہیں۔ درخواستگزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پہلی جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد مقدمے کا چالان انسداد دہشتگردی کورٹ میں پیش کیا چکا ہے۔ انسداد دہشتگردی کورٹ میں کئی گواہوں کے بیانات بھی ہوچکے ہیں۔ پہلی کی موجودگی میں دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل نہیں دی جا سکتی۔ سپریم کورٹ نے بھی سانحہ ماڈل ٹاون بارے دوسری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم نہیں دیا۔ درخواستگزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی جی تشکیل دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔
خبر کا کوڈ : 901804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش