0
Thursday 10 Dec 2020 11:38

نواز شریف اور مریم کسی اور کا کھیل کھیل رہے ہیں، قاری زوار بہادر

نواز شریف اور مریم کسی اور کا کھیل کھیل رہے ہیں، قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے نہ صرف پیپلز پارٹی مستعفی نہیں ہو گی بلکہ پی ڈی ایم بھی کسی صورت استعفے نہیں دیگی، پی ڈی ایم والے عوام کو دھوکا دینے کیلئے اپنے استعفے دینے کا محض شور مچا رہے ہیں۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا چونکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نااہل ہو چکے ہیں اس لئے یہ دوسروں کا بھی راستہ روکنے کیلئے شور مچا رہے ہیں، پیپلز پارٹی ان دونوں باپ بیٹی کے کھیل کو اچھی طرح سے جانتی ہے، اس لئے میں یہ بات کہہ رہا ہوں پیپلز پارٹی ان کے پیچھے لگ کر مستعفی نہیں ہو گی، یہ دونوں باپ بیٹی کسی اور کا کھیل، کھیل کر پاکستان کو تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 902807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش