0
Friday 11 Dec 2020 16:53

سندھ حکومت نے کراچی کے تمام اضلاع کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا

سندھ حکومت نے کراچی کے تمام اضلاع کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا
اسلام ٹائمز۔ منتخب بلدیاتی حکومت جانے کے بعد سندھ حکومت کو ہوش آگیا، اور کراچی کے تمام اضلاع کے لئے خزانے کا منہ کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق من پسند ایڈمنسٹریٹرز اور ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کے بعد کراچی کے اضلاع کو کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ محکمہ فنانس سندھ نے اکاؤنٹنٹ جنرل کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی، سندھ حکومت نے مجموعی طور پر 61 کروڑ 41 لاکھ 21 ہزار سے زائد کی رقم جاری کی ہے، جو کہ جاری مالی سال 21-2020ء کے لئے ہے۔ محکمہ فنانس نے ہدایت کی ہے کہ اس رقم سے تنخواہیں اور پنشنز بھی ادا کی جائیں، فنڈز میں ضلع وسطی کو 5 سالہ دور میں سب سے زیادہ رقم فراہم کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے زیر سایہ آنے کے بعد وسائل اور گرانٹ کے دروازے کھولے گئے ہیں، ماہانہ بنیاد پر ملنے والی پراپرٹی ٹیکس کی رقم بھی 5 سال میں پہلی بار جاری کی گئی ہے، یہ ڈی ایم سی، ٹی ایم اے اور لوکل کونسل کی حدود میں جمع پراپرٹی ٹیکس کی رقم ہے۔ جاری رقم کی تفصیلات یوں ہیں کہ ضلع وسطی کو 9 کروڑ 7 لاکھ 39 ہزار 553 روپے جاری کئے گئے، ضلع غربی کو 12 کروڑ 52 لاکھ 25 ہزار 556 روپے اور ضلع جنوبی کو 15 کروڑ 10 لاکھ 31 ہزار 564 روپے جاری کئے گئے۔ ضلع شرقی کو 18 کروڑ 27 لاکھ 64 ہزار 461 روپے، ضلع ملیر کو 99 لاکھ 12 ہزار 538 روپے، ضلع کورنگی کو 4 کروڑ 91 لاکھ 99 ہزار 746 روپے، جبکہ کراچی ڈسٹرکٹ کونسل کو 52 لاکھ 48 ہزار 284 روپے جاری کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 903049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش