0
Saturday 12 Dec 2020 14:42

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئیں۔ ڈاکٹر زیب النساء کورونا کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، کبیر میڈیکل کالج میں پتھالوجی کی سربراہ تھیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور لیڈی ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئیں۔ پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء نجی ہسپتال میں گذشتہ ایک ہفتے سے زیرِ علاج تھیں، حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ ڈاکٹر زیب النساء خیبر میڈیکل کالج پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سابقہ سربراہ تھیں جہاں سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد کبیر میڈیکل کالج میں پتھالوجی کی سربراہ کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 28 ہوگئی، صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کسی شہید ڈاکٹر یا شہید ہیلتھ ملازمین کو شہدا پیکیج نہیں دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 903264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش