0
Monday 21 Dec 2020 11:07

ملک میں غربت اور افلاس کی وجہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے، جاوید اقبال

ملک میں غربت اور افلاس کی وجہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے، جاوید اقبال
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ دھیلےکی نہیں، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں غربت اور افلاس کی وجہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ مضاربہ کیس میں اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر معصوم لوگوں کو لوٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو شرعی منافع کا لالچ دے کر عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کردیا گیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ مضاربہ کیسز ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی احسان اور اس کے ساتھیوں کو 10 سال کی سزا اور 10 ارب روپے جرمانہ ہوا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ قائداعظم نے رشوت ستانی اور اقربا پروری کو بڑا مسئلہ قراردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ وائٹ کالر کرائمز اور اسٹریٹ کرائمز میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب اقوام متحدہ کی بدعنوانی کے خلاف کنونشن کے تحت فوکل ادارہ ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب سارک ممالک کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 905078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش