0
Wednesday 23 Dec 2020 09:48

بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 10 مشتبہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں 20 دسمبر کو آواران کے علاقے میں لانس نائیک محمد اقبال شہید ہو گئے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے گوارو میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جیسے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا، دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ بعد ازاں تلاشی کے دوران وہاں سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 905591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش