0
Wednesday 30 Dec 2020 21:58

بنوں میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی كو قتل كر ڈالا

بنوں میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی كو قتل كر ڈالا
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے ہی بھائی كو قتل كر ڈالا۔ پولیس کے مطابق بنوں میں بھائی نے بہنوئی كے ساتھ مل كر اپنے ہی جوان سال بھائی کو قتل كر ڈالا، ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 23 سالہ حجاب خان جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا نام اسماعیل خان ہے جب کہ بہنوئی کا نام شاہد خان ہے، پولیس نے مقدمہ درج كركے تفتیش شروع كردی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کی وجہ بھائیوں کے درمیان جائیداد كا تنازع ہے۔
خبر کا کوڈ : 907100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش