0
Thursday 31 Dec 2020 19:42

پی ڈی ایم کا حکومت سے کوئی اختلاف نہیں، سراج الحق

پی ڈی ایم کا حکومت سے کوئی اختلاف نہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا حکومت سے کوئی اختلاف نہیں، اصل اپوزیشن جماعت اسلامی ہے، حکومت اپنی ناکامیوں کا سارا بوجھ اداروں پر ڈالنا چاہتی ہے، حکومت نے ہر معاملے پر یوٹرن نہیں بلکہ میگا یوٹرن لئے ہیں۔ منصورہ لاہور میں اساتذہ کے تعمیر سیرت کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں، یہ اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ اور اداروں پر ڈالنا چاہتی ہے، ادارے خبردار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ نقصان اداروں کو پہنچایا ہے، فوج کو ایک جماعت کیساتھ نتھی کرنا درست عمل نہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ڈی ایم کے درمیان پالیسی پر کوئی اختلاف نہیں اور پیپلز پارٹی کم نقد پر یقین رکھتی ہے، قربانی نہیں دے گی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات ہونگے اور سب جماعتیں اس میں حصہ لیں گی۔ امیر جماعت اسلامی نے انتخابی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آئندہ کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 907239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش