0
Thursday 31 Dec 2020 17:17

اقوام متحدہ نے اپنی پراسرار خاموشی کے ذریعے خود کو جارح سعودی اتحاد کا شریک بنا لیا ہے، عیاش قحیم

اقوام متحدہ نے اپنی پراسرار خاموشی کے ذریعے خود کو جارح سعودی اتحاد کا شریک بنا لیا ہے، عیاش قحیم
اسلام ٹائمز۔ یمنی صوبے الحدیدہ کے گورنر محمد عیاش قحیم نے سعودی قبضے سے یمنی تیل بردار بحری بیڑے کی آزادی کے حوالے سے یمنی وزارت پٹرولیم کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو یمن کے خلاف انجام دیئے جانے والے سعودی جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا اور تاکید کی کہ اقوام متحدہ جب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اُن انسانی حقوق سے متعلق مسائل میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پائی جو اس کے آئین کی بنیاد ہیں؛ تو وہ سیاسی معاہدے پر اتفاق نظر حاصل کرنے میں کیسے کامیاب ہو سکتی ہے! محمد عیاش قحیم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کے جرائم کے سامنے اقوام متحدہ کی پراسرار خاموشی؛ سعودی جرائم میں خود اس کی برابر کی شراکتداری کا باعث بن رہی ہے۔

اس موقع پر "بحیرۂ احمر کی بندرگاہوں کی تنظیم" کے نائب سربراہ یحیی شریف الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی رنج و الم کو کم کرنے کے لئے کوئی کام انجام نہیں دیا جبکہ اس کی تمام سرگرمیاں اُن ممالک کے سربراہان کے ساتھ نشست و برخواست پر مشتمل ہیں جو یمنی المیے پر کھل کر اپنی دکانداری چمکانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کو توڑنے کے لئے کوئی کاوش انجام دے اور کہا کہ یمن کو اقوام متحدہ کی نمائشی امداد کی کوئی ضرورت نہیں۔

علاوہ ازیں اس پریس کانفرنس سے الحدیدہ آئل کمپنی کے ڈائریکٹر اسامہ خطیب نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے جارح سعودی فوجی اتحاد کے ہاتھوں 260 روز تک روکے رکھے جانے والے یمنی تیل بردار ٹینکر "میورا" کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے 39 لاکھ ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد ان اقدامات کے ذریعے ملک میں غذائی اجناس کی قیمتوں کو بڑھا کر یمنی عوام کے رنج و الم میں مزید اضافہ کرنا چاہتا ہے جبکہ اس خطرناک کھیل اور یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے سے برآمد ہونے والے تمام تخطرناک نتائج کی پوری ذمہ داری جارح سعودی فوجی اتحاد اور اقوام متحدہ کی گردن پر عائد ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 907293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش