0
Friday 1 Jan 2021 22:10

علامہ وحید کاظمی کی کرک میں مندر کو نذر آتش کرنیکی پرزور مذمت

علامہ وحید کاظمی کی کرک میں مندر کو نذر آتش کرنیکی پرزور مذمت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کرک میں شرپسندوں کی جانب سے مندر نذرِ آتش کرنے کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام کسی کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا، ملک کے آئین کے مطابق بھی اقلیتوں کو ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے۔ یہ شرپسندانہ اقدام ان عناصر کی کارروائی ہے جو ملک میں مذہبی منافرت کو ہوا دے کر انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو قوتیں یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ پاکستان میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، مذکورہ واقعہ میں وہی ملوث ہیں۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عبرتناک سزاؤں پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے واقعہ پر چیف جسٹس آف پاکستان کے ازخود نوٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی اور اقلیتوں کی دلجوئی کے پیش نظر یہ اقدام انتہائی اہم اور قابل تحسین ہے۔
خبر کا کوڈ : 907418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش