0
Tuesday 5 Jan 2021 21:18

پی ڈی ایم سماجی فاصلہ رکھ کر بھی جلسہ گاہ نہیں بھر سکی، کامران بنگش

پی ڈی ایم سماجی فاصلہ رکھ کر بھی جلسہ گاہ نہیں بھر سکی، کامران بنگش
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی خیبر پختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بنوں میں جلسہ کرے گی تو کارروائی ہوگی، پی ڈی ایم سماجی فاصلہ رکھ کر بھی جلسہ گاہ نہیں بھر سکی، کھیلوں کے میدان نوجوانوں کیلئے بنائے ہیں، سیاسی جلسوں کیلئے کھیلوں کے میدان نہیں دے سکتے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام جلسے ناکام ہوئے ہیں، پی ڈی ایم سماجی فاصلہ رکھ کر بھی جلسہ گاہ نہیں بھر سکی، اپوزیشن کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے، پی ڈی ایم بنوں میں جلسہ کرے گی تو کارروائی ہوگی، جلسہ کرنے اور کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ خیبر پختو نخوا انرجی و پاور کے ایڈوائز حمایت اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انرجی و پاور اہم شعبہ ہے اس پر بھرپور توجہ دی گئی ہے، صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ پختونخوا ٹرانسمیشن گریڈ کمپنی بنائی ہے۔

اس کمپنی کے قیام سے صوبے کے صنعتی شعبہ کو فائدہ حاصل ہوگا، صوبے کے آئینی حقوق پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے، پن بجلی خالص منافع کی ادائیگی کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سی سی آئی پن بجلی کے بقایاجات کی رقم کو تسلیم کیا ہے، تربیلا ڈیم میں فی یونٹ بجلی 85 پیسے کے حساب سے پیدا ہو رہی ہے، یہی بجلی صنعت کاروں کو 15، 16 روہے کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے، مالاکنڈ 3 منصوبے سے بجلی ڈھائی روپے فی یونٹ کے حساب سے پیدا ہوتی ہے جو نیشنل گرڈ سے ہو کر صنعت کاروں کو 15، 16 روہے میں فروخت کی جاتی ہے۔ آئل و گیس کے پیداواری اضلاع کی مجموعی ترقی کیلئے 15 ارب کا منصوبہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 908323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش