0
Sunday 10 Jan 2021 23:52

ٹرمپ کی اپنی جماعت کے نمائندگان نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

ٹرمپ کی اپنی جماعت کے نمائندگان نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کی اپنی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹرز کی جانب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی کانگریس پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملے اور ان کی جانب سے حملہ آوروں کے لیے حوصلہ افزائی کے پیغام کے بعد سے ٹرمپ کی مشکلات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جہاں ایک جانب انہیں اشتعال انگیزی کی علامت بنا کر سوشل میڈیا پر ان کے اکاؤنٹس مستقل طور پر بند کردیئے گئے ہیں اور دوسری بار مواخذے کی تیاری کی جارہی ہے وہیں ان کی اپنی ہی جماعت کے نمائندے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

سب سے پہلے ریاست الاسکا سے ریپلکن سینیٹر لیزا مرکوسکی نے صدر ٹرمپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور اتوار ہی کو پنسلوینیا کے سے تعلق رکھنے والے سینیٹر پیٹ ٹومی نے بھی صدر ٹرمپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موأخذے سے قبل ٹرمپ کو خود ہی عہدے سے دست بردار ہوجانا چاہیے۔ واضح رہے کہ اگرچہ صدر ٹرمپ کی مدت پوری ہونے میں اب محض دس دن رہ گئے ہیں تاہم گزشتہ روز کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے  ایوان نمائندگان کے تمام ہی اراکین کو خط بھیجا جس میں کیپیٹل حملوں کے لیے ٹرمپ کے احتساب اپیل کی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق پیر کو صدرٹرمپ کے خلاف مؤاخذے کی تحریک پیش ہوسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 909369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش