0
Wednesday 13 Jan 2021 09:27

برطانیہ میں کورونا سے مزید 1243 افراد ہلاک

برطانیہ میں کورونا سے مزید 1243 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں کورونا ویکسین کی منظوری اور استعمال کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیماری سے مزید 1 ہزار 243 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی اموات 83 ہزار سے بڑھ گئی۔ ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے کہا کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پولیس نمٹے گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ جنگ عظیم سے اب تک کی سب سے مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے۔ 1940ء کے بعد برطانیہ میں سب سے زیادہ اموات کورونا سے ہوئی ہیں۔ ادھر امریکا میں کورونا سے مجموعی اموات 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو گئیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 909798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش