0
Sunday 17 Jan 2021 12:50

عالمی برادری یاسین ملک کی تہاڑ جیل سے رہائی یقینی بنائے، مشال ملک

عالمی برادری یاسین ملک کی تہاڑ جیل سے رہائی یقینی بنائے، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ کشمیری لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری تہاڑ جیل ڈیتھ سیل میں قید ان کے شوہر کی زندگی کی ضمانت دے اور ان کی رہائی کو یقینی بنائے۔ مشال ملک کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ یاسین ملک کو اس وقت تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں محبوس رکھا ہوا ہے، بھارت نے ان کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے مقدمات قائم کر رکھے ہیں، وہ جیل میں شدید بیمار ہیں اور انہیں کوئی طبی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔ کشمیری لیڈر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کا عزم و حوصلہ توڑنے کے لیے ان کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری قیادت کو مسلسل جیل میں رکھنے سے جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہو سکتا، کشمیر اس خطے میں 2 ہمسائیہ ممالک کے درمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے، بھارت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کو حراست میں رکھنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ مشال ملک نے یہ بھی کہا ہے کہ میں عالمی برادری سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے شوہر کو ضمیر کا قیدی قرار دیا جائے، عالمی برادری میرے شوہر کے تحفظ کے لیے اپنی ذمے داری پوری کرے۔
خبر کا کوڈ : 910683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش