0
Tuesday 19 Jan 2021 22:42

کراچی، شیعہ عمائدین کی اعلیٰ افسران سے ملاقات، علامہ رضا حیدر رضوی پر جھوٹی ایف آئی آر پر احتجاج

کراچی، شیعہ عمائدین کی اعلیٰ افسران سے ملاقات، علامہ رضا حیدر رضوی پر جھوٹی ایف آئی آر پر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی شیعہ نمائندہ تنظیمات، ٹرسٹ کے اراکین اور معززینِ ملت تشیع نے انتظامیہ کے اعلٰی افسران سے ملاقات کی اور اداروں کے متعصبانہ رویئے اور بلاجواز مقدمات کے اندراج پر احتجاج کیا گیا۔ ملاقات میں جعفریہ الائنس، مجلس وحدت مسلمین، پاسبانِ عزاء، شیعہ ایکشن کمیٹی، تنظیمِ عزاداری، خیرالعمل ٹرسٹ، بوتراب ٹرسٹ، آلِ محمد ٹرسٹ، حیدر کرار ٹرسٹ اور دیگر کے عمائدین شامل تھے۔ شیعہ عمائدین نے کہا کہ علامہ سید رضا حیدر رضوی کے خلاف حالیہ ایف آئی آر سے ملت کے جذبات مجروح ہوئے جبکہ ان کی جانب سے پوری گفتگو میں کسی بھی شخصیت کا نام نہیں لیا گیا، لہٰذا ایف آئی آر درج ہونا سوالیہ نشان ہے، اس سے جانبداری ظاہر ہو رہی ہے۔

شیعہ عمائدین نے کہا کہ اس سلسلے کو فوری روکا جائے، تاکہ امن و امان کا تسلسل برقرار رہے اور پاکستان کے خلاف سازش کرنے والی قوتوں کی سرکوبی ہو۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو دیکھنا چاہیئے کہ وہ افراد جو ایسی ایف آئی آر درج کروانے کے لئے رابطہ کرتے ہیں، ان کا ماضی گواہ ہے کہ وہ ملک کے امن کو برباد کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، ان کے خطابات گواہ ہیں کہ توہین کا کلچر انہی افراد نے متعارف کروایا ہے، لہٰذا امن پسند اور دہشت گردوں میں فرق رکھنا امن کیلئے ضروری ہے۔ ملاقات میں طے کیا گیا کہ کسی فرد یا مکتب کو ٹارگٹ نہیں کیا جائے گا اور احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے عدالتی حکم پر ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 911149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش