0
Sunday 24 Jan 2021 22:19

وزیر دفاع اور وزیر داخلہ نے عجلت میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز کی حمایت کی ہے، پرویز رشید

وزیر دفاع اور وزیر داخلہ نے عجلت میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز کی حمایت کی ہے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ دنوں حکومت گرانے کیلئے بلاول نے اپوزیشن اتحاد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادیوں کو منائيں گے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے جمہوری و آئینی طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے۔ اس پر مسلم لیگ نون کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کرنا چاہیے، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی پرانی تجویز ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس تجویز کو وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے آئینی اور درست قرار دیا تھا تاہم اب اس پر لیگی رہنما پرویز رشید نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع اور وزیر داخلہ نے جس عجلت میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز کی حمایت کی ہے، اُس سے تو یہی تصویر سامنے آتی ہے کہ اپنی ہی کابینہ کے اراکین بھی اپنے سلیکٹڈ وزیر اعظم کی رسوائی اور بے بسی کے تماشائی بننے کی حد تک تو ضرور بیتاب ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 912144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش