0
Sunday 24 Jan 2021 20:11

پیرس کے عین وسط میں فلسطینی حمایت پر مبنی 'اسرائیل مخالف پوسٹر' نصب

پیرس کے عین وسط میں فلسطینی حمایت پر مبنی
اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے عین درمیان میں صیہونی مخالف پوسٹر نصب کر دیئے گئے ہیں جن پر فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے بھی درج ہیں۔ شدت پسند صیہونی میڈیا "عروتص شوع" (Arutz Sheva - Israel National News) نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک فرانسیسی وکیل نے دارالحکومت فرانس کے مرکزی حصے سے گزرتے ہوئے "اسرائیل مخالف پوسٹر" دیکھا ہے جو بس اسٹاپ پر نصب تھا۔ غاصب صیہونی وزیراعظم کے قریبی افراد میں شامل فرانسیسی وکیل "معیر حبیب" نے صیہونی میڈیا کو بتایا ہے کہ ایک میڈیکل اسٹور کے قریب نصب اس پوسٹر پر "اسرائیل سے نفرت" اور "اسرائیلی کمپنی 'ٹیوا' کے بائیکاٹ" پر مبنی نعرے تحریر تھے۔



فرانسیسی وکیل نے صیہونی میڈیا کو بتایا کہ اس پوسٹر پر اسرائیل اور اسرائیلی دواساز کمپنی ٹیوا کے بائیکاٹ سمیت یہ نعرے تحریر تھے: "نسل پرست و غاصب ریاست اسرائیل کی حمایت نہیں کرتے" اور "فلسطین کے لئے عدالت چاہتے ہیں!" معیر حبیب فرانسیسی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے ڈپٹی چیئرمین اور بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتے ہیں۔



واضح رہے کہ فرانسیسی عوام کی جانب سے گاہے بگاہے مسئلۂ فلسطین کی کھل کر حمایت کی جاتی ہے جیسا کہ چند ماہ قبل امریکی پولیس کے ہاتھوں بے دردی کے ساتھ مارے جانے والے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے اسرائیل کی مخالفت اور فلسطینی عوام کی حمایت میں بدل گئے تھے۔ تب فرانسیسی احتجاجی مظاہرین نے گلے میں فلسطینی رومال (چفیہ) اور ہاتھوں میں فلسطینی پرچم و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے حق میں اور صیہونی مخالف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر فرانسیسی مظاہرین مظلوم فلسطینی عوام پر صیہونی مظالم کی مذمت میں "اسرائیل: پولیس تشدد کی تجربہ گاہ" جیسے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ علاوہ ازیں امریکہ، اسرائیل اور ان کے عرب حلیفوں کی جانب سے منظر عام پر آنے والی؛ مزید 30 فیصد فلسطینی اراضی پر صیہونی قبضے کی مذموم سازش "صدی کی ڈیل" کی مخالفت میں بھی پیرس میں وسیع احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے:

تظاهرات در پاریس در حمایت از فلسطین





خبر کا کوڈ : 912245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش