0
Tuesday 26 Jan 2021 19:04

بختاور بھٹو کی شادی، مولانا فضل الرحمان کو مدعو ہی نہیں کیا گیا

بختاور بھٹو کی شادی، مولانا فضل الرحمان کو مدعو ہی نہیں کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی دختر، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ کی شادی 29 اور 30 جنوری کو کراچی میں ہو رہی ہے۔ 29 جنوری کو نکاح کی رسم ہو گی جبکہ 30 جنوری کو رخصتی ہوگی۔ شادی کی اس تقریب میں آصف علی زرداری نے ایک ہزار مہمان جوڑوں کو مدعو کیا ہے۔ اس تقریب میں سعودی عرب سے مسجد نبویﷺ کے کنجی بردار بھی شریک ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان سے بھی اہم شخصیات شرکت کریں گے۔ اس شادی میں اہم بات یہ ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شادی میں مدعو نہیں کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کے اہم اتحادی ہیں، مگر خوشی کے اس موقع  پر انہیں نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے بختاور کی شادی میں شرکت کے حوالے سے سوال پوچھا ’’بختاور بھٹو کی شادی پر کراچی کب جا رہے ہیں؟ اس پر مولانا نے کہا، کون سی شادی؟ مجھے تو زرداری صاحب نے مدعو ہی نہیں کیا۔ صحافی نے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے ایک اور سوال پوچھا سنا ہے بڑے بڑے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا مجھے بڑے بڑوں کا تو نہیں معلوم البتہ مجھے دعوت نہیں ملی۔
خبر کا کوڈ : 912522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش