0
Sunday 31 Jan 2021 17:37

حکومت کو دینی مدارس کی آزادی صلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

حکومت کو دینی مدارس کی آزادی صلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں نئے مدرسہ بورڈز یا وفاق المدارس بنانے کا مقصد مدارس کی آزادی کو سلب کرنا اور علمی معیار کو پست کرنا ہے، ہم اس سازش کو یکسر مسترد کرتے ہیں، دراصل پی ٹی آئی کی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے مدارس کو تقسیم کرنے کی احمقانہ پالیسی اختیار کرنا چاہتی ہے، لیکن ہم حکومتی سازشوں کے شکار لوگوں کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی سالہا سال سے جاری علمی اور عملی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے باز ہیں۔ اسی طرح مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے بھی کہتے ہیں کہ وہ متحد رہیں، کسی لالچ اور خوف میں نہ آئیں۔

لاہور میں علماء کے وفد سے گفتگو میں ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ وفاق المدارس السلفیہ کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، ہم مدارس کو بچانے کا لائحہ عمل تیار کر چکے ہیں، جب بھی ضرورت ہوگی، اس پر عملدرآمد کرکے حکومتی پالیسی کو ناکام بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر وفاق المدارس السلفیہ پروفیسر سینیٹر ساجد میر کی قیادت میں مدارس کی تقسیم کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ حکومت مدارس کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے، جس کیلئے حکمران جماعت کچھ مدارس کو جماعتوں کے مسترد شدہ سیاسی یتیموں کی سرپرستی میں دینا چاہتی ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ دونوں کو سوائے ذلت اور رسوائی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 913467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش