0
Wednesday 3 Feb 2021 23:29

یکجہتی کشمیر آل پارٹیز کانفرنس 4 فروری کو کراچی پریس کلب میں ہوگی، علی حسین نقوی

یکجہتی کشمیر آل پارٹیز کانفرنس 4 فروری کو کراچی پریس کلب میں ہوگی، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم سندھ شعبہ سیاسیات کی جانب سے ہفتہ یکجہتی کشمیر کے حوالے سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کراچی پریس کلب میں 4 بجے شام منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کریں گے جبکہ کانفرنس میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، فردوس شمیم نقوی، محمد زبیر، نصرت سحر عباسی، ارشد ووہرا، یونس بونیری، سلیم بٹ، حافظ نعیم الرحمن، طارق حسن، میجر قمر عباس، حاجی حنیف طیب، اسلم غوری، قاضی احمد نورانی، الیاس مغل، اسامہ وارثی، عتیق میر، ایاز میمن موتی والا سمیت دیگر سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس شہدائے کشمیر سے تجدید عہد کرے گی اور بھارتی مظالم کے شکار مظلوم ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 914162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش