0
Monday 22 Feb 2021 21:49

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام، پی پی دور کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام، پی پی دور کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے گلگت بلتستان کے سابق سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور سابق سیکرٹری اسمبلی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزام کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ ایف آئی اے نے سابق سپیکر وزیر بیگ، سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد اور سابق سیکرٹری اسمبلی عبد اللہ جان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ تننوں افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے بھرتیوں پر پابندی کے بائوجود جی بی اسمبلی میں کئی ملازمین کو بھرتی کیا۔ پیر کے روز تینوں ملزمان کو ایف آئی نے نے طلب کیا تھا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ یاد رہے کہ 2009 کے جی بی کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی تھی اور وزیر بیگ سپیکر منتخب ہوئے تھے۔ جمیل احمد الیکشن ہار گئے تھے لیکن ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اسمبلی پہنچ گئے اور ڈپٹی سپیکر بن گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 917782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش