0
Wednesday 24 Feb 2021 12:49

گرین لائن بس سروس سے متعلق کراچی والوں کیلئے خوشخبری

گرین لائن بس سروس سے متعلق کراچی والوں کیلئے خوشخبری
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 24 کلومیٹر ٹریک کا فیز ون مکمل ہو چکا، دوسرا فیز مارچ 2021ء تک مکمل ہو جائے گا۔ 80 بسیں جلد کراچی پہنچ جائیں گی، تمام ٹینڈرز ہو چکے ہیں۔ گرین لائن اور اورنج لائن بسوں کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا۔ گرین بس چلانے کیلئے سندھ حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے گا، گیارہ ارب روپے سے تکمیل کو پہنچنے والا منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔ 24 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار منصوبہ میں 24 اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔ عدالت نے درخواستگزار کو جوابی دلائل کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 918086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش