0
Wednesday 24 Feb 2021 20:03

الزامات لگتے رہتے ہیں، لیاقت جتوئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیئے، گورنر سندھ

الزامات لگتے رہتے ہیں، لیاقت جتوئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیئے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سیف اللّٰہ ابڑو کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے، ہم نے لاڑکانہ کو بھی سیف اللّٰہ ابڑو کی صورت میں سینیٹ میں نمائندگی دی ہے، لیاقت جتوئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، وزیراعظم نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ الزامات لگتے رہتے ہیں، سینیٹ ٹکٹ پارلیمانی بورڈ نے دیئے ہیں، ایک ایک نام پر مشاورت ہوئی ہے، سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ نے دیا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی سربراہی وزیراعظم نے کی تھی، لیاقت جتوئی سے میں خود بات کروں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پارلیمنٹیرین آئی جی سندھ سے نالاں ہیں، میں نے وزیراعلیٰ سندھ سے حلیم عادل شیخ کے  واقعے پر مکمل رپورٹ مانگی ہے، امید ہے وزیراعلیٰ سندھ جلد مجھے خط کا جواب دیں گے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ جب رپورٹ دیں گے تو وزیراعظم کو مکمل ثبوت کیساتھ معاملے سے آگاہ کروں گا، وزیراعظم کو بتا دیا ہے کہ سندھ میں آئی جی کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 918159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش